سمندری :ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

سمندری :ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ  ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

سمندری(نمائندہ دنیا )ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام \"وطن عزیز کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار:مسائل اور مواقع\"کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔۔

 جس میں اساتذہ طلباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شاہ زیب خان ایسوسی ایٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے خطاب میں قصص النبیاء کو آج کی جدید سوسائٹی کے مسائل کے حل کے لیے مشعل راہ قرار دیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماج میں مثبت مکالمہ ہی مسائل کے حل میں ممدو ثابت ہو سکتا ہے ،نوجوان طبقہ کو اپنی ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا۔آخر میں انہوں نے خطے کے عظیم رہنما شاہ ولی اللہ کے افکار پر گفتگوکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں