بلو چستان میں شہیدحوالدار تنویر حسین گوجرہ میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )بلو چستان میں دہشت گردو ں کے سا تھ مقا بلہ میں شہید پاک آ رمی کے حوالدار تنویر حسین کو گوجرہ کے نوا ح میں فوجی اعزاز کیسا تھ سپرد خا ک کر دیا گیا ۔
معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 414 ج ب کا حوا لدار تنویر حسین بلو چستا ن میں تعینات تھا جو دہشت گردو ں سے مقا بلہ میں شہید ہو گیا ،اس کا جسد خاکی انکے آ بائی گاؤں پہنچایا گیا ،جہا ں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد فو جی اعزا زکیسا تھ انکے آ بائی چک نمبر 414 ج ب میں سپرد خا ک کردیا گیا۔ اس موقع پر فوج کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔ شہید نے بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگواران میں چھوڑا ہے ۔