فیصل آباد میں 2ماڈل رمضان بازار قائم کئے جائیں گے

 فیصل آباد میں 2ماڈل رمضان بازار قائم کئے جائیں گے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کا حکم ،ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی فیصل آباد میں 2 ماڈل رمضان بازار قائم کئے جائیں گے۔۔

 ماڈل رمضان بازاروں میں ہول سیل ریٹ پر اشیاء فروخت ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ محکموں کو اہداف سے آگاہ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا ماڈل بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا، واش روم،پینے کا پانی،بیٹھے کی جگہ اور صفائی کا بہتر انتظام ہونا چاہئے ۔ ماڈل بازار میں روزمرہ استعمال کی معیاری اشیاء کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہونگی، ماہ مبارک کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء کے نرخ پر کڑی نظر رکھی جائے گی ،شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں