ٹرمپ کی دھمکیاں دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف :غلام فرید

 ٹرمپ کی دھمکیاں دنیا کا امن تباہ  کرنے کے مترادف :غلام فرید

کھرڑیانوالہ(نمائندہ دنیا )سیاسی وسماجی شخصیت ملک غلام فرید کونسلر نے کہا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کی طر ف سے غزہ پر قبضہ کی دھمکیاں دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں ، طاقت کے زور پر کسی ملک اورقوم کو یرغمال اورغلام نہیں بنایاجاسکتا۔

 ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب کھرڑیانوالہ کے مرکزی دفترمیں گفتگو کرتے ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ امن کے قیام کے لیے اقدامات کی بجائے خودبدمعاشی پر اترآیاہے جوکسی صورت قابل قبول نہیں ،عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی خاموشی بھی افسوسناک ہے ۔ امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر متحدہو جائے وگرنہ یہودی لابی مسلمانوں کی نسل کشی کرکے ظلم کی نئی تاریخ رقم کرے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں