ڈپٹی کمشنرجھنگ کا مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے ریل بازار، کوٹ روڈ، شہیدروڈ اور دیگر مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر دیگر ضلعی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پرمتعلقہ افسران کی طرف سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تمام تجاوزات ختم کروا کر بازاروں کو وسیع کروادیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی جھنگ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے بعد جامع حکمت عملی کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ جن مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا گیا ہے وہاں دوبارہ تجاوزات نہیں ہونے دیں گے ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے غلام نبی بلاک کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے عوام کی سہولت کے پیش نظر پارکنگ کو وسیع کرنے کیلئے مختص جگہ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔