سول ہسپتال سمندری میں ضروری ادویات دستیاب :ایم ایس

سول ہسپتال سمندری میں ضروری ادویات دستیاب :ایم ایس

سمندری (نمائندہ دنیا )سول ہسپتال سمندری کے ایم ایس ڈاکٹر آصف صدیق نے کہا ہے کہ ہسپتال میں ادویات فراہمی کا تسلسل گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق جاری ہے ۔۔

 ایمرجنسی کی صورت میں اینٹی بائیوٹک سمیت بخار کیلئے لگنے والا انجیکشن پرواس ،میپروزل بڑی تعداد میں سول ہسپتال پہنچ چکے ہیں جن میں سے 3500 سے زائد میپرازول ،2000 سے زائد بخار کے انجیکشن اور ایک ہزار سے زائد مختلف قسم کے اینٹی بائیوٹک انجیکشن شامل ہیں جو مریضوں کے لیے دستیاب ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین آف جرنلسٹس کے صدر اظہر عباس جاوید سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر آصف صدیق نے مزید کہا کہ عوام کو بہتر علاج کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ کوشش جاری ہے ، مریضوں کو بہترین سروس کے ساتھ اعلیٰ ادویات دی جارہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں