عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کروانیوالے 2افراد پر مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کروانے والے دو افراد مقدمات کی لپیٹ میں آگئے۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم عدالت میں ملزم عظیم اور افتخار کی جانب سے جعلی اور بوگس دستاویزات جمع کرواتے ہوئے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس پر پولیس نے مقدمات درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کار روائی کا آغاز کردیا ہے ۔