احترام رمضان قوانین کی خلاف ورزی ،4 دکاندار پکڑے گئے

احترام رمضان قوانین کی خلاف ورزی ،4 دکاندار پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)احترام رمضان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے چار دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھانہ کوتوالی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔ جو احترام رمضان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے میں مصروف تھے ۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں