لاؤڈ سپیکر کا استعمال ،شہری کو گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے نوابانوالہ قادری چوک میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرتے ہوئے آکاش نامی شہری دیگر شہریوں کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔ جسے حراست میں لے کر اس کے قبضے سے لاؤڈ سپیکر کا سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔