جھنگ :اختیارات کا ناجائز استعمال ایس ایچ او سمیت 3پولیس افسر معطل

 جھنگ :اختیارات کا ناجائز استعمال   ایس ایچ او سمیت 3پولیس افسر معطل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر ایس ایچ او تھانہ موچیوالا عنصر سپرا، اے ایس آئی زاہد اور محرر عباس شاہ کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی۔

دوسری طرف انسپکٹر مناظر علی کو ایس ایچ او تھانہ موچیوالا تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ادھر ڈی پی او نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹو اوصاف صفدر واہلہ کو معاملے کی لیگل انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔ معطل افسران پر الزام ہے انہوں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کو رعایت دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں