اٹھارہ ہزاری :گورنمنٹ سکول واصو آستانہ میں آگاہی سیمینار

اٹھارہ ہزاری :گورنمنٹ سکول واصو آستانہ میں آگاہی سیمینار

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژنپڑھتے چلو بڑھتے چلو کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول واصو آستانہ میں تحصیل لیول پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں بچوں کے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ داخلے کرنے پر زور دیا گیا،سیمینار کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری جھنگمیڈم ناصرہ پروین تھیں ۔ا س موقع پر میڈم ناصرہ پروین نے خطاب میں کہاکہ تمام اداروں کے ہیڈ ماسٹرز وزیراعلی کے ویژن کے عین مطابق شہریوں کو سرکاری سکول میں بچے داخل کروانے پر زور دیں اور زیادہ سے زیادہ داخلے کریں، کوئی بھی بچہ تعلیم جیسے زیورسے محروم نہیں رہناچاہیے ، والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں،اس موقع پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا،مہمان خصوصی نے سکول کے لان میں پودا بھی لگایااور سیمینار کے کامیاب انعقاد پر ادارہ ھذا کے پرنسپل و جملہ سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر پرنسپل چودھری محمد طارق،پرنسپل محمد خرم شاہ، سید شاہ زیب، مخدوم عبدالصمدودیگراساتذہ کرام بھی موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں