ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا بی ایچ یو ، رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا بی ایچ یو ، رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت دوست ویژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو)289 ج۔ ب اور رورل ہیلتھ سنٹر مونگی بنگلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور جاری ریویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو مفت ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عملے کی غیر حاضری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محمد نعیم سندھو نے ہدایت دی کہ ریویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں کی وارڈز، لیبارٹریز اور دیگر طبی سہولیات کی اپ گریڈیشن پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، کیونکہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے اور عوام کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں