فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، اڑھائی ہزار کلو مضر صحت دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، اڑھائی ہزار کلو مضر صحت دودھ تلف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ نے ماہ صیام میں اب تک 2 ہزار 525 کلو مضر صحت دودھ تلف کردیا۔

اسی دوران بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گوشت،گھی/آئل سمیت مصالحہ جات اور دیگرملاوٹی وناقص فوڈ آئٹمز کو بھی موقع پر ضائع کرایا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر قاسم رضا نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ یکم رمضان سے اب تک 1204 پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی جس دوران 350 پوائنٹس کو نوٹسز جاری ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ 156 کو ساڑھے 13 لاکھ روپے جرمانہ عائد،ایک کے خلاف مقدمہ درج اور31 سیمپلز حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ماہ صیام میں اب تک 33 بزنس پوائنٹس نے نئی رجسٹریشن کرائی۔انہوں نے بتایا کہ 11 عوامی شکایات کا ازالہ کرایا گیا۔انہوں نے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ترجیح ہے اوراس سلسلے میں زیروٹالرنس کے تحت انسپکشنزاور خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں