ٹو بہ :اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کا رمضان سہولت بازار کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر علی سمیر نے ماڈل بازار میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے دکانداروں اور خریداروں سے بات چیت کی اور رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر عوام کی رائے لی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایت دی کہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، جبکہ ناجائز منافع خوری اور ناقص اشیاکی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،رمضان المبارک کے دوران عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے لیے پوری طرح متحرک ہے ، انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ،اس موقع پر منیجر ماڈل بازار میاں ثاقب شہزاد سمیت دگر عملہ بھی موجود تھا۔