پیرمحل :غیر معیار ی ملاوٹی کھویا تیار کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا )غیر معیار ی ملاوٹی کھویا تیار کرنے اور صفائی ستھرائی نہ کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 748گ ب میں غلام شبیر کو غیر معیار ی ملاوٹی کھویا تیار کرنے اور صفائی ستھرائی نہ کرنے پرفوڈ سیفٹی آفیسر عباس علی حسن نے پکڑکر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا۔