جڑانوالہ :جامع مسجد بلال میں ماہانہ درس حدیث کی تقریب

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جامع مسجد بلال محمد علی پارک میں ماہانہ درس حدیث کی تقریب منعقد کی گئی جس میں علماء کرام ، اساتذہ ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈاکٹر مفتی محمدیونس رضوی نے حضرت خدیجہ ؓ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انکی اسلام کیلئے بے مثال خدمات ، قربانیوں اور نبی کریم ؐ سے والہانہ محبت کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی خواتین کیلئے حضرت خدیجہ ؓ کی سیرت بہترین نمونہ ہے ، اگر مسلمان خواتین حضرت خدیجہ ؓکے نقش قدم پر چلیں تو وہ نہ صرف گھریلو زندگی بلکہ عملی میدان میں بھی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر مقررین نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر روشنی ڈالی اور سکیورٹی فورسز کی بہادر ی اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ شرکاء نے شہداء اور ان کے لواحقین اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں ۔ تقریب میں ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر الطاف ، ہارون توقیر خان، محمد صابر قادری، حافظ وقاص ازہر ، حافظ عاصم خان، حافظ نواز، ماسٹر انور باجوہ، محمد ریاض ، سیف اﷲ، منے خاں اور میاں عتیق کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔