چنیوٹ :شدید بارش اور ژالہ باری ،گرمی کی بڑھتی شدت میں کمی

 چنیوٹ :شدید بارش اور ژالہ باری ،گرمی کی بڑھتی شدت میں کمی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ کے متعدد علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ،گرمی کی بڑھتی شدت کم پڑ گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق چنیوٹ شہر اور گردونواح میں جم کربادل برسے اور ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ،جس سے ماہ رمضان کے اندر بڑھنے والی گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاتو دوسری جانب نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ، اندرون شہر چند سڑکوں اور گلیوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ محکمہ زراعت کے افسران کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش گندم اور دیگر فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ طبی ماہرین کے مطابق حالیہ بارش سے بخار، گلاخراب، نزلہ، زکام سمیت دیگر بیماریوں میں بھی کمی آئیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں