کمالیہ :اسسٹنٹ کمشنر کا اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا معائنہ

کمالیہ :اسسٹنٹ کمشنر کا اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا معائنہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصرنے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے جائزہ کیلئے گزشتہ روز مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔

 انہوں نے کلمہ چوک میں قائم سستی چینی سٹال سمیت فروٹ سٹالز کے معائنہ کے دوران سستی چینی کی فراہمی سمیت اشیاء خور ونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ شہر یوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں