سرکاری ملازمین کو دھمکیاں ، کام کرنے سے روک دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کرنے والے ملزمان مقدمے کی لپیٹ میں آگئے ۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں سرکاری ملازمین محکمانہ امور کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ اس دوران ملز موں نے انہیں قابو کرکے ہراساں اور پریشان کیا اور سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا۔