حکومت کاعالمی عدالت میں دریاؤں کا کیس نہ لڑنا المیہ ہے : یٰسین کسانہ

 حکومت کاعالمی عدالت میں دریاؤں  کا کیس نہ لڑنا المیہ ہے : یٰسین کسانہ

پینسرہ(نمائندہ دنیا )مقامی سیاسی و سماجی رہنماء چودھری یٰسین کسانہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے دریاؤں کے پانی کا پراپر کیس نہ لڑنا ایک المیہ ہے۔۔۔

پنجاب کے دریاؤں راوی ، ستلج اورچناب میں پانی کا ختم ہو جا نا خطرناک عمل ہے جس سے زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے ، کسانوں کو نہر ی پانی نہ ملنے سے اوسط پیدوار کم ہو رہی ہے جو مستقبل میں مزید کم ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے چک نمبر 71ج ب سرلی میں دریاؤں کے عالمی دن کے موقع پر کسانوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ پنجاب نہری پانی کی کمی کا شکار صوبوں میں سر فہرست ہے جہاں پانی نہ ملنا کسان کی موت کا سبب بن رہا ہے ،حکومت عالمی عدالت میں پانی کے برابر حصول کا کیس لڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں