گوجرہ:دو گروپو ں کی لڑا ئی میں فائرنگ سے راہگیر بچہ شدید زخمی
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )دو گروپو ں کی لڑا ئی کے دورا ن فائرنگ سے راہگیر بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ محلہ قادر کا لونی کے فیصل رمضا ن اور حسن وغیرہ جھگڑ رہے تھے کہ حسن وغیرہ نے ان پر فائرنگ کردی جسکی زد میں آ کر محلہ مذکور کے رہائشی ارشد علی کا 12 سا لہ بیٹا احمد رضا شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہا ں اس کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ،ملزما ن موقع سے فرار ہو گئے ۔ اطلا ع پر سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر لیا۔