لائٹس کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف خصوصی مہم شروع

  لائٹس کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف خصوصی مہم شروع

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ہیڈلائٹس، بیک لائٹس اور انڈیکیٹرز کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

موٹرسائیکل سوار دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور بیک ویومررز کے استعمال کو یقینی بنائیں، تمام مہمات کا مقصد شہریوں کو سڑکوں پر محفوظ کرنا اور ٹریفک حادثات سے بچانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری ہینڈ آؤٹ میں کیا۔سی ٹی او نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پہ ضلع بھر کے 20 سے زیادہ ٹریفک سیکٹرز میں بغیر ہیڈ لائٹ بیک لائٹ بیک ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،اسی طرح موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف بھی سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں