فیصل آباد کے تمام ویٹرنری اداروں میں شجر کاری مہم کاباقاعدہ آغاز

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد کے بھی تمام ویٹرنری اداروں میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔
رواں سال شجرکاری مہم میں محکمہ لائیو سٹاک نے ڈویژن فیصل آباد میں مختلف پودے لگائے ہیں۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ڈویژن فیصل آباد کے مختلف ویٹرنری اداروں میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی گلوبل وارمنگ اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لئے شجرکاری مہم بہت ضروری ہے ۔