چناب نگر:اے سی کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، دکانیں سیل

چناب نگر:اے سی کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، دکانیں سیل

چناب نگر(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمن نے پرائس کنٹرول مکینزم پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے چناب نگر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی سرکاری قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی دستیابی کو چیک کیا ۔

انہوں نے چناب نگر کے مختلف تعلیمی اداروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے قائم سنٹر کا دورہ بھی کیا اور انتظامی وحفاظتی اقدامات دیکھے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمن نے چناب نگر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کرنے کے دوران ناجائز منافع خوری پر مختلف دکانداروں کو جرمانے اور دکانوں کو سیل کردیا،شہر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور ذخیرہ اندوزی ومنافع خوری پر ایکشن لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمن نے گفتگومیں کہا کہ دکاندار مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کریں،زائد قیمت وصول کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں کی گلی محلوں میں جاکر ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں