ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی، لاکھوں لوٹ کر فرار

 ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی، لاکھوں لوٹ کر فرار

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں 3نامعلوم ڈاکوؤں نے دو مختلف مقامات پر وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے لوٹ لئے۔۔

مزاحمت پر فائرنگ کرکے بیوپاری کو زخمی کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ بستی رفیق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کے قریب تین ڈاکوؤں نے جانوروں کے بیوپاریوں کی گاڑی روک کر چھ لاکھ روپے نقدی چھین لئے اورمزاحمت کرنے پر عثمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔دوسری واردات منڈی ماموں کا نجن سیم نہر پر واقع کریانہ سٹور پر ہوئی،جہاں ملزموں نے دوکان کے مالک اظہر سے سات لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔ زخمی بیوپاری کو طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر ماموں کانجن منتقل کردیاگیا ہے ، مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کاآغاز کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں