چنیوٹ :ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،25سالہ نوجوان شدید زخمی

چنیوٹ :ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،25سالہ نوجوان شدید زخمی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جھمرہ روڈ کوٹ خدا یار میں تیز رفتارڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ۔۔

جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 25سالہ صابر علی ولد ریاض سکنہ چک نمبر126شدید زخمی ہوگیا ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں