فیسکو کے 5نئے فیڈرز 240.058 ملین روپے لاگت سے مکمل

 فیسکو کے 5نئے فیڈرز 240.058 ملین روپے لاگت سے مکمل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شعبہ کنسٹرکشن نے فیصل آباد، سرگودھا اورجھنگ کے اضلاع میں فروری 2025ئکے دوران5 نئے فیڈرز کو240.058 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ۔۔

 ان فیڈرز کی تکمیل سے فیسکو کو22.343 ملین کلوواٹ آور کی بچت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو فیسکوانجنئیرمحمد عامر کی ہدایت پر ریجن بھر میں نئے گرڈز اورفیڈرز کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔اس سلسلے میں شعبہ کنسٹرکشن نے پراجیکٹ ڈائریکٹراحمد علی شاہ کی زیر نگرانی فیصل آباد میں 109.650ملین روپے کی لاگت سے ،1،125.775ملین لاگت سے جھنگ میں 3جبکہ 4.633ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 1 فیڈر مکمل کر لیا ۔ ان نئے فیڈرز کی تکمیل سے نئے کنکشنزبجلی کا تیزی سے اجرا ہو سکے گااورفیسکو کو لاسز میں کمی سے کثیر سرمایہ کی بچت ہو گی اور صارفین کو کوالٹی سروس مہیا ہو گی۔علاوہ ازیں ان فیڈرز کی تکمیل سے آئندہ موسم گرما میں بجلی کی ٹرپننگ اورلوولٹیج جیسی شکایات کا بھی مستقل بنیادوں پر خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں