فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت کھویا تیار کرنیوالا یونٹ سیل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مضر صحت اور غیر معیاری کھویا تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقے چک نمبر 541 گ ب میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیاتو اس دوران بشیر احمد نامی ملزم کو غیر معیاری اور مضر صحت کھویا تیار کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔