فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چناب نگر سمیت سٹی میں آپریشن کیا اور۔۔۔
ممنوعہ گٹکا کی فروخت میں ملوث سٹور کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر ساہیوال روڈ پر ایک ڈیری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی گئی۔علاوہ ازیں لاہور روڈ پر ناقص انتظامات کی بنا پر ایک بیف شاپ کو بھی بند کیا گیا،سحری میں 4 فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ،600 سے زائد گٹکا پیکٹ، 60لٹر ملاوٹی دودھ اور ممنوعہ اشیاتلف کی گئیں۔اسی طرح سٹی میں 85فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،90ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ناکہ بندی کر کے 46 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 5700لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیااوریونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندے فریزر، حشرات کی بھرمار پائی گئی،فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود، لازم ریکارڈ بھی موجود نہ تھا،بارہا اصلاحی نوٹس اور جرمانے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر یونٹ بند کیے گئے ۔