یوم شہادت حضرت علی ؓ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات

 یوم شہادت حضرت علی ؓ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آرپی او فیصل آبادذیشان اصغر کی جانب سے یوم شہادت حضرت علی ؓکے حوالہ سے ۔۔

ریجن فیصل آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کیلئے سی پی ا و فیصل آباد، ڈی پی او ز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کوہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورت حال اور زمینی حقائق کے پیش نظر امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس ہائے کے روٹس کا از سر نو جائزہ لے کر جامع اور بروقت سکیورٹی پلان جاری کیے جائیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ امن وامان کے قیام اور نقص امن سے بچاؤ کیلئے ضلعی لیول پر بالخصوص اور تھانہ کی سطح پر بالعموم امن کمیٹیاں سر گرم اور فعال کی جائیں اور انکے ساتھ با مقصد میٹنگز منعقد کر کے تمام کشیدگی والے پوائنٹس کے حل کے لیے مناسب لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔ اشتعال انگیز مواد کی تشہیر، اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ حساس جلوسوں کے روٹس کے اردگرد حصار قائم کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر پکٹ قائم کی جائیں اور چھت ڈیوٹی لگائی جائے ۔ بذریعہ سپیشل برانچ روٹ ہائے جلوس پر سکریننگ، سویپنگ کا بندوبست کیا جائے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں