جڑانوالہ :اسسٹنٹ کمشنر کی ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ

جڑانوالہ :اسسٹنٹ کمشنر کی ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے میونسپل کمیٹی دفتر میں چیف آفیسر محسن مظہر اور ممبران امن کمیٹی چودھری حبیب اﷲعطار، مولانا سکندر حیات ذکی ، شیخ ابو بکر ، میاں وسیم، مفتی یونس رضوی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سید تطہیر شاہ ، شیخ عبدالرزاق و دیگران سے میٹنگ کی اور رمضان المبارک میں کیے گئے انتظامات بارے گفتگو کی ۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر استقامت ، رواداری کادرس دیتا ہے ،حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو معیاری و سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ممبران امن کمیٹی کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔ ان کی کاوشوں کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔اس موقع پر ممبران امن کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں