گڑھ مہاراجہ :وکلاء کی پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف ہڑتال

گڑھ مہاراجہ ،احمدپور سیال( نمائندگان دنیا ) بارایسوسی ایشن احمد پور سیال نے ملک میں بڑھتی کرپشن ، اقرباء پروری اور پولیس افسران کے سائلین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف مکمل ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کیا ۔۔۔
وکلاء نے ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بار احمد پور سیال مہر شہزاد سلیم اور جنرل سیکرٹری علی زیب خان نے ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال کی بار ممبر کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ وکلاء نے ایس ایچ او کی معطلی اور سائلین کے ساتھ ان کے رویہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال علی اکبر نے موقف دیا کہ وکلاء کی طرف سے اندراج مقدمہ کی درخواست ہوئی تومقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے ۔