جکھڑ :حضرت علی ؓ کے یوم شہادت پرسنی علماء کونسل نے ریلی نکالی

جکھڑ (سٹی رپورٹر ) حضرت علی ؓ کے یوم شہادت کے حوالہ سے سنی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔۔۔
جس میں قاری حبیب اللہ ، مولانا لطف اللہ لدھیانوی ، سلیم ڈوگر، حافظ عامر تھانوی ، شفیق معاویہ سمیت دیگر مذہبی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جامعہ مسجد فاروقیہ سے نکالی گئی ریلی نذر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ پر حکومت عام تعطیل کا اعلان کرے اور تمام مدارس اور سکولوں میں باقاعدہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے جس میں حضرت علی ؓ کی حیات مبارکہ ، شہادت پر مفصل روشنی ڈالی جائے ۔