بچیانہ :نامعلوم افراد کی سرکاری کھوجی کے گھر پر فائرنگ، اہلخانہ محفوظ رہے

بچیانہ(نمائندہ دنیا )نامعلوم مسلح افراد کی سرکاری کھوجی کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ، اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر624گ ب ہری پور کا رہائشی معروف سرکاری کھوجی احسان الحق گذشتہ رات اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر سورہا تھا کہ رات 2بجے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، اہل خانہ نے فرش پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ۔ پولیس نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔