قرضہ کی رقم پر سود وصول کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قرضہ کی رقم پر سود وصول کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ میں علی رضا نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس نے کامران ملزم سے قرضہ وصول کیا جس کی ادائیگی کے دوران بھاری مقدار میں سود کی ادائیگی کی گئی تاہم ملزم کی جانب سے تاحال اصل رقم اور سود کا مطالبہ کرکے اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔