پیرمحل:چوری کی 6وارداتیں،شہری نقدی اور اشیاء سے محروم

پیرمحل (نمائندہ دنیا)چوری کی 6وارداتیں،شہری لاکھوں مالیتی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پلاٹ اے کے رہائشی بہادر خاں کے رقبہ سے۔۔۔
نامعلوم ملزمان ٹیوب ویل کے شافٹ، انورٹر، کاپر تارسمیت تین لاکھ روپے مالیتی سامان ،خانجوان کے رہائشی خرم شہزا د کے گھر سے ہزاروں مالیتی کبوتر اور عبدالرحمن کے گھر سے موبائل ونقدی کل مالیت 90ہزار روپے چوری کر لیا گیا۔علاوہ ازیں موضع جنگل مائی صفوراں کے رہائشی منظور کا موٹرسائیکل،چک نمبر765گ ب کے لیاقت علی کے ٹیوب ویل سے ایک لاکھ 35ہزار روپے مالیتی انورٹر سولر اور تاریں ،چک نمبر746گ ب کے رہائشی عبدالرزاق کے کمرہ سے نقدی ایک لاکھ 80ہزار روپے چوری کر لئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزموں کے مقدمات در ج کر لئے ہیں۔