الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحق افراد میں راشن تقسیم

 الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحق افراد میں راشن تقسیم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 150مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنیکی تقریب کا اہتمام،امیر جماعت اسلامی تحصیل ڈاکٹر سعید احمد کی شرکت۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ کے زیر اہتمام سوئی گیس پائپ لائنز کے تعاون سے 150مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام نجی سکول کے گراؤنڈ میں کیا گیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد اور ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ رانا سلطان محمود نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے ،دنیا بھر میں کہیں بھی کوئی آفت آنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے والینٹرز ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔جڑانوالہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کلین واٹر پراجیکٹ، کفالت یتامیٰ،شعبہ تعلیم اور شعبہ ہیلتھ عوامی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ سوئی گیس کا شکریہ بھی ادا کیا کہ جن کے تعاون سے مذکورہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، تقریب میں شہر بھر سے مخیر افراد نے بھی شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں