ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کے قیصر عباس رند نے ادراہ کے مالیاتی امور کا جائزہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف نے انہیں بجٹ کی تازہ ترین صورتحال اور آمدن و خرچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس فیصل طارق بٹ،عدنان شہزاد اور محمد بلال سمیت اس شعبہ کے سٹاف کے تمام ارکان اجلاس میں موجود تھے ۔ اے ڈی جی نے مختلف اندراجات کا جائزہ لیتے ہوئے مالیاتی نظم ونسق برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریونیو کے تمام امور کو مکمل شفاف اور ریکارڈ کو اپ ڈیٹ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ادائیگیوں میں تمام تر قواعد و ضوابط کا ہر صورت خیال رکھاجائے ۔ انہوں نے آن لائن پے منٹ سسٹم پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی اور کہاکہ ہر چالان کی باقاعدہ تصدیق میں تاخیر یا کسی قسم کی لاپروائی نہ کی جائے ،سالانہ بجٹ کے اہداف کے حصول کی حتی المقدور کوشش ہونی چاہیے اور متعلقہ شعبے کو ریونیو ریکوری کی تفصیلات سے آگاہ رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں