چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر سے 2کروڑ مالیتی مال مسروقہبرآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 ڈکیت گینگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 50سے زائد ملزموں کو گرفتارکرلیا۔
جبکہ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 2کروڑ11 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا۔ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے گزشتہ روز برآمد مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ ضلع بھر میں چوروں،ڈکیتوں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ،سٹی سرکل پولیس،پولیس آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے 50سے زائد ملزموں کو گرفتارکر کے قبضہ سے 2کروڑ11 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا،اس مال مسروقہ میں 16تولے طلائی زیورات،24 مویشی، 48 موٹرسائیکلیں،2رکشے ،46موٹرز بجلی،3رکشے ، 16موبائل ،5عدد میٹر بجلی شامل ہیں۔ڈی پی او نے برآمدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا جس پر شہریوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی اوعبداﷲاحمد نے مدعیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پولیس فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،جدید ٹیکنالوجی،ہیومن ریسورس کا استعمال کرکے مختلف جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔