چناب نگر:شاہرائیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہریوں کو مشکلات

چناب نگر(نامہ نگار )عیدالفطر سے قبل سڑکوں پر پیچ ورک اور صفائی ستھرائی کروائی جائے ،شہر بھر کی مختلف شاہرائیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے سے۔۔
شہریوں کو مشکلات ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی آمدآمد ہے اور فرزندن اسلام عیدالفطر مذہبی جوش وخروش سے مناتے ہیں۔شہریوں کاکہناہے کہ عیدالفطر کی نماز کے لئے جانے والے متعدد راستوں کی سڑکیں روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ مذکورہ سڑکوں پر شہریوں کی وہیکلز جمپ لگنے سے آئے روز خراب ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے متعددعلاقوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہیں جنہیں فوری بہترکرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالفطر سے قبل شہر کی سڑکوں پر پیچ ورک اور صفائی ستھرائی کرواکر شہر کو خوبصورت بنایاجائے ۔