چیف ٹریفک آفیسرکی ملازمین کے خصوصی بچوں میں عیدی تقسیم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ٹریفک پولیس کے ملازمین کے خصوصی بچوں سے ملاقات کی اور ۔۔
انہیں تحائف اور عیدی دی، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا ہر فرد میرے خاندان کے فرد کی مانند ہے جس کی ویلفیئر اور فلاح کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر جوان مشکل کی گھڑی میں مجھے اپنے ساتھ پائے گا ۔