گو جرہ :رانا یٰسین کے بڑے بھائی حا جی امین کاانتقال ،قُل آج ہونگے

گو جرہ (نما ئندہ دُنیا )مقا می سینئر صحافی رانا محمد یٰسین کے بڑے بھائی حا جی محمد امین حرکت قلب بند ہو نے کے باعث محلہ گلشن محمود کا لونی میں انتقال کر گئے۔۔۔
مرحو م کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کبوترانوالہ قبر ستا ن میں سپرد خا ک کر دیا گیا ،نما ز جنازہ میں سیا سی ، سماجی، صحافتی شخصیات سمیت عما ئدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصا ل ثو ا ب کیلئے قل خوا نی آ ج مورخہ 30 مارچ بروز اتوار شا م پا نچ بجے ان کی رہا ئش گا ہ گلشن محمود کا لونی میں ہو گی ۔