چنیوٹ :صفی اللہ کی زیر صدارت عید کے انتظامات سے متعلق اجلاس

چنیوٹ :صفی اللہ کی زیر صدارت  عید کے انتظامات سے متعلق اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت عیدالفطر کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے جامع پلان پر کام ہورہا ہے ،مساجد اور عیدگاہوں کے باہر صفائی کرائی جارہی ہے ۔بس سٹینڈز پر اوور چارجنگ کی روک تھام کے لئے ٹیمیں موجود ہیں اورزائد کرایہ وصول کرنیوالوں کو جرمانے اور وہیکلز بندکی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پکنک پوائنٹس پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں جھولوں،کشتی رانی کے تمام حفاظتی ایس او پیز مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ،اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں