گوجرہ :مخا لفین نے فائرنگ کرکے 30 سا لہ نوجوا ن شدید زخمی کردیا
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )مخا لفین نے فائرنگ کرکے 30 سا لہ نوجوا ن کو شدید زخمی کردیا ۔
معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 449 ج ب کا رہائشی محمد قاسم موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر گوجرہ سے اپنے گاؤ ں واپس جارہا تھا کہ جھنگ روڈ پر چک نمبر 424 ج ب کے قریب اسکے مخا لفین کا شف اور ذوالفقار وغیرہ 4 افراد نے اسے زبردستی روک لیا اور تشدد کے بعد اس پر فا ئرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور ملزما ن فرار ہو گئے ، زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ،صدر پولیس مصروف کا رروائی ہے ۔