چنیوٹ: ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس ، محکموں کو اہداف تفویض

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق چنیوٹ کو مثالی ضلع بنانے کے لئے اقدامات تیزکردیئے گئے ، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے اپنی زیر صدارت گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں محکموں کو اہداف تفویض کردیئے۔۔۔
انہوں نے ستھراپنجاب مہم کے تحت صفائی کے جاری اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈور ٹو ڈور کولیکشن اور کوڑا کوڑے دانوں میں پر عملدرآمد کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ ورکر صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھیں جبکہ متعلقہ افسران صفائی کی مانیٹرنگ کو مزید تیزکریں۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد تجاوزات مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیااور واضح کیا کہ کسی جگہ تجاوزات نظر نہیں آنی چاہئیں۔انہوں نے پارکوں کی تزئین وبحالی،سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے اقدامات کی تاکیدکی اور کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے اقدامات واضح نظر آنے چاہئیں ۔اجلاس میں نئے ریڑھی بازاروں کے قیام کے لئے بھی منصوبہ بندی کی گئی۔