دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر 2 ڈرائیور پکڑے گئے

دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ  کرنے پر 2 ڈرائیور پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شاداب موڑ کے قریب پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ،ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں