ٹوبہ :جماعت اسلامی کاکسانوں کے حق میں احتجاجی دھرنا

 ٹوبہ :جماعت اسلامی کاکسانوں کے حق میں احتجاجی دھرنا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کسانوں کو درپیش مسائل کے حل اور مطالبات کی منظوری کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 شہباز چوک میں دیئے گئے دھرنے میں کسان بورڈ اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی جبکہ ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء اﷲحمید ،کسان بورڈ کے ضلعی صدر عبد الحق بھٹی ،جنرل سیکرٹری سرور بھٹی ،جماعت اسلامی کے رہنما میاں ارشد جاوید ،محمود احمد عزمی سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ ڈاکٹر عطاء اﷲحمید نے خطاب میں کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہو نے کے باوجود غذائی قلت کے بحران سے دوچار ہو کر رہ گیا ،جس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی ناقص زرعی پالیسیاں اور کسان دشمن اقدامات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت باااثر افراد کے اربوں روپے کے قرضے تو معاف کر رہی ہے لیکن کسانو ں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کو ئی اقدامات عمل میں نہیں لائے گئے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی فصل پر پیداواری اخراجات کے مطابق قیمت کا تعین کیا جائے اورگندم کی قیمت کم از کم 4000روپے فی من مقرر کی جائے ، عوام کے لئے روٹی کی قیمت 10روپے طے کی جائے ،کسان کیلئے ٹیوب ویلز کا فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے ، گنے کی قیمت کاتعین چینی کے ریٹ کے تناسب سے طے کی جائے ،حکومت کسانوں کے لیے بلا سود قرضے فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں