سٹی پولیس آفیسر کی عوامی مسائل کیلئے کھلی کچہری ، احکامات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی جانب سے اپنے آفس میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔۔
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرنے اپنے آفس میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سٹی پولیس آفسیر کی کھلی کچہری کے دوران سائلین اپنی شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ۔صاحبزادہ بلال عمر نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔سٹی پولیس آفسیر کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کویقینی بنائیں گے تاکہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں، جس سے عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔آئندہ بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا۔