پہلی بار ہائبرڈ گندم کی لائنیں تیار کر رہے ہیں : ڈاکٹر ذوالفقار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان اور آسٹریلیا کے تعاون سے پاکستان میں پہلی بار ہائبرڈ گندم کی لائنیں تیار کر رہے ہیں جو پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے وہیٹ اینڈ کراپ مینجمنٹ سمٹ کی ٹیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ساجد علی، کنٹری نمائندے اور ڈاکٹر انصار احمد، ریسرچ ایسوسی ایٹ، سمٹ نے ڈاکٹر جاوید احمد ڈائریکٹر گندم ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اجلاس کے دوران پاکستان میں ہائبرڈ گندم کے دائرہ کار اور اس سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے سائنسدان ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر رضوانہ مقبول، ڈاکٹر عمیرہ سحر رانا، ڈاکٹر راحیلہ رحمان، محمد فرحان اور محمد اویس نے بھی موجود تھے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ ہائبرڈ گندم کی تیاری کے لئے اسے مقامی لائنزمیں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس کے ٹھوس نتائج سامنے آئیں گے ۔