کسانوں کو بجلی ،دیگر اشیاء کم نرخوں پر دی جائیں:ممتاز دولتانہ

 کسانوں کو بجلی ،دیگر اشیاء کم نرخوں پر دی جائیں:ممتاز دولتانہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا ) کاشتکار فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر ممتازدولتانہ نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت ٹیل تک پانی پہنچانے سمیت کسانوں کو قومی پالیسی کے تحت کم قیمت پر زرعی آلات، کھادیں ، بیج اور بجلی فراہم کرے ۔

کسانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے گندم کی مقرر کردہ سرکاری قیمتی انتہائی کم ہے اس سے کاشتکاروں کو محنت کا مناسب معاوضہ بھی نہیں مل پا رہا، کسانوں اورزمینداروں کو بنیادی مسائل کا سامنا ہے ۔ ممتاز دولتانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا کسان ملکی پیدوار کی 52فیصد ضروریات پور ی کرکے بھی معاشی بدحالی کا شکار ہے ،حکومت ہر سال گندم، چاول اور دیگر زرعی اجناس کی امداد ی قیمت مقر رکرتی ہے جس کا فائدہ کسان کی بجائے مڈل مین اور ذخیرہ اندوز اٹھا رہا ہے اگر حکومت کسانوں، زمینداروں اور کاشتکاروں کو سستی بجلی اورکاشتکاری سے متعلق اشیاء ارزاں نرخوں پرفراہم کرے تو نہ صرف کسان ترقی کرے گابلکہ ملک بھی خوشحال ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں